ETV Bharat / state

سیریل کلر منی رام سین کو پولیس نے گرفتار کیا - ملزم منی رام نے ایک ساتھ پانچ افراد کا قتل کیا تھا

سیریل کلر منی رام سین کی کہانی اس کے بیٹے آکاش سین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس کے والد کی وجہ سے اس کے اہل خانہ کو کتنے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

سیریل کلرمنی رام سین کو پولیس نے گرفتار کیا

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 6:18 AM IST

بھوپال: پولیس نے سیریل کلرمنی رام سین کو گرفتار کرلیا ہے۔ قاتل نے اب تک 6 افراد کا قتل کیا ہے۔ بیس سال قبل ملزم منی رام نے ایک ساتھ پانچ افراد کا قتل کیا تھا جس کے جرم میں اسے عمر قید کی سزا ہوئی تھی۔

اس تعلق سے سیریل کلرمنی رام کا بیٹہ آکاش سین نے بتایا کہ 'ان کے اہل خانہ کو والد کی کرتوت کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے'۔

آکاش نے بتایا کہ 'جب اس کے والد منی رام منورہ گاؤں میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزا کاٹنے کے بعد گھر لوٹے تو ان کا طرز عمل تبدیل ہوچکا تھا۔

اس کے بعد وہ پورے خاندان کے ساتھ ضلع ودیشہ کے تحصیل گنج باسودا میں اپنے رشتہ دار کے ساتھ رہنے لگے اور مزدوری کرکے خاندان کی دیکھ بھال کرنے لگے، بعد میں کام نہیں ملنے کے سبب پورے کنبے نے بھوپال کا رخ کیا۔ ہم بھوپال میں مزدور کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔

آکاش نے بتایا کہ 'اس کے والد کے جیل جانے کے بعد سے ہی دادی ہم سے الگ ہوگئیں اور بھیک مانگ کر اپنی زندگی گزارنے لگیں۔ ہم تین بھائی ہیں۔ بڑا بھائی شادی شدہ ہے۔ وہ بھی ہمارے ساتھ نہیں رہتا ہے۔

آکاش نے بتایا کہ والد پہلے ہمارے ساتھ رہے۔ لیکن پھر وہ اکثر گھر نہیں آتے تھے ۔ پوچھنے پر کہتے تھے کہ ملازمت کی تلاش میں ہوں۔ لاک ڈاؤن کے دوران وہ بالکل بھی گھر نہیں آئے۔ لاک ڈاؤن ختم ہوا تو وہ گھر آئے، ہمیں یہ معلوم نہیں ہے کہ انہوں نے عادل سے 17 ہزار روپے کب اور کیسے لئے تھے؟۔

اس نے یہ بھی بتایا کہ 8 نومبر کو عادل کا قتل کرنے کے غرض سے وہ گھر آئے تھے لیکن کسی سے بات نہیں کی اور صبح گھر سے چلے گئے اس وقت سے اب تک ہم سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق یہ سیریل کلر پانچ قتل کرنے کے بعد 2017 میں پیرول سے فرار ہوگیا تھا۔ اس کے بعد 8 نومبر کو اس نے بھوپال میں عادل بہاؤ کے قتل کو انجام دیا۔

سیریل کلر منی رام سین اس سے قبل منورہ گاؤں کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو جنگل لے جاکر قتل کردیا تھا۔ منی رام نے اس کنبہ سے ایک لاکھ روپے قرض لیا تھا۔ واپس مانگنے پر اس واقعے کو انجام دیا تھا، عادل کا قتل بھی اسی وجہ سے کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.