ETV Bharat / state

ریلائنس پاور پلانٹ ڈیم پر کمل ناتھ نےکارروائی کا مطالبہ کیا - ریلائنس ساسن بجلی منصوبے کا فلائی ایش ڈیم (راکھڑ ڈیم) ٹوٹ گیا

سابق وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سنگرولی ضلع میں ریلائنس پاور پلانٹ کے ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے آس پاس کے گاؤں متاثر ہوئے ہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ متاثر کسانوں کو معاوضہ دے۔

ریلائنس پاور پلانٹ ڈیم: سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 4:46 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں جمعہ کی شام ریلائنس ساسن بجلی منصوبے کا فلائی ایش ڈیم (راکھڑ ڈیم) ٹوٹ گیا۔ جس کے ملبے تلے بہت سے مکانات دب گئے۔ اس حادثے میں پانچ افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہے۔ جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

دراصل ریلائنس کے فلائی ایش ڈیم ٹوٹنے سے تقریبنا 6 گاؤں میں تباہی مچ گئی ہے۔ سینکڑوں ایکڑ کی کھیت میں فصل کاٹنے کے لئے تیار تھی لیکن فصل راکھ کے ملبے میں پوری طرح دب کر خراب ہو چکی ہے۔

سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ' سنگرولی ضلع میں ریلائنس پاور پلانٹ کے ڈیم ٹوٹنے کی وجہ سے آس پاس کے گاؤں اور کسان بھائیوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔ ان کی فصل تباہ ہوگئی ہے۔ ان کے گھروں میں ملبہ بھرا ہوا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ کسان بھائیوں کے نقصانات کی بھرپائی کرےاور اس پورے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئے اور جو بھی لاپرواہی سامنے آتی ہے اس پر سخت کارروائی ہونی چاہئے۔'

اس حادثے میں ہزاروں ٹن کیچڑ کی راکھ سے سیکڑوں ایکڑ فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

فی الحال انتظامیہ نے آس پاس کے علاقے کو خالی کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.