بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات عنقریب ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی نے 39 نشستوں کا اعلان کیا۔ جہاں پر پچھلے اسمبلی انتخابات میں انہیں ناکامی ملی تھی وہاں نئے چہروں کو موقع دیا ہے۔ ان ہی نشستوں میں بھوپال کا شمالی اسمبلی حلقہ ہے جس کے رکن اسمبلی عارف عقیل ہیں۔
اس نشست کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنا امیدوار سابق میئر آلوک شرما کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی جنتہ پارٹی کے لیڈران کے درمیان بے چینی بڑھتی نظر آرہی ہے اور آلوک شرما کی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔ آلوک شرما کے شمالی اسمبلی حلقے سے ٹکٹ کے اعلان کے بعد جن سنگھ سے جڑے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر مانگی لال باجپائی کھل کر سامنے آگئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آلوگ شرما کو غلط طریقے سے ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ہم 50 سال سے پارٹی کی خدمت کر رہے ہیں اور کئی اتار چڑھاؤ پارٹی میں دیکھے لیکن آلوک شرما نے جانے وزیر اعلی کو کون سی گھٹی پلا دی کہ میئر کا انتخاب بھی وہی لڑتے ہیں اور اسمبلی انتخاب بھی وہی لڑتے ہیں۔ جب کہ وفادار کارکنان کی کمی پارٹی میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا اگر پارٹی نے ابھی بھی فیصلہ نہیں دیا تو وہ آزاد امیدوار کے طور پر اسمبلی انتخابات لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Aziz Qureshi Reaction ہندوستان کا مسلمان وفادار ہے، عزیز قریشی
مانگی لال واجپائی نے یہ بھی دعوی کیا کہ وہ سابق میئر آلوک شرما کو ہرا کر ہی دم لیں گے۔ وہیں مانگی لال نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ شمالی اسمبلی حلقے میں کانگرس بہت مضبوط ہے۔