ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا مثبت مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے لوگ گھروں میں قید ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ ہر شخص اپنے طور پر لوگوں کو لاک ڈاؤن کی پیروی کرنے اور انفیکشن سے بچنے کے لئے کہہ رہا ہے۔
وہیں برہانپور کے آزاد رکن اسمبلی ٹھاکر سریندر سنگھ شیرا کے ذاتی سکریٹری اور 'کلریکل کلاس ایمپلائز یونین' کے ضلع صدر سنجے سنگھ گہلوت نے کورونا سے بچاؤ اور لاک ڈاؤن کی پیروی کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر گانا گاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ لوگ گانے کی بہت تعریف کر رہے ہیں۔ اب تک لاکھوں افراد سوشل میڈیا کے ذریعے یہ گانا سن چکے ہیں۔
سنجے سنگھ گہلوت کا کہنا ہے کہ' اس گانے کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔'