بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں تین روز قبل کانگریس کے سینئر لیڈر آصف ذکی اور ان کی اہلیہ شبیستہ ذکی پر ہوئے جان لیوا حملے کا واقعہ پیش آیا تھا۔حملے کے بعد پہلی مرتبہ کانگریس کے رہنما نے ہسپتال سے ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر جو حملہ کیا گیا ہے۔ وہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا۔ ہماری کسی سے بھی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ میری اہلیہ جوکی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر ہیں اپنا کام ختم کر رات ساڑھے گیارہ بجے جب گھر پہنچی اور ہمارے گھر کے سامنے پارکنگ میں کار پارک کرنے لگیں تو وہاں پر دو لڑکے توحید اور یاسیر جو غیر قانونی طریقے سے پارکنگ کی وصولی کر رہے تھے۔ اس پر شبستیہ نے ان سے سوال کیا کہ تمہیں اس طرح کی وصولی کی اجازت کس نے دی۔ اس کی شکایت مقامی تھانے میں کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد تھانے میں انہوں نے معافی بھی مانگی تھی۔
کانگریس کے رہنما کے مطابق پارکنگ کے پاس سرکاری جگہ غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی ہے۔ وہاں پر پرانے دکانیں بنے ہیں جنہیں توڑ کر وہاں پر کچھ اور تعمیر کیا جانا ہے۔ جس میں بھارتی جنتا پارٹی کے بڑے بڑے لیڈران شامل ہیں۔اس زمین پر بھارتی جنتا پارٹی کا بورڈ لگایا گیا ہے۔بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اوما شنکر گپتا اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے بیٹے اس زمین پر آکر وہاں اوپنیگ کی تھی۔
انہوں نے وزیر اعلی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب بھارتیہ جنتا پارٹی کی دیکھ ریکھ میں کیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تھانے میں بات چیت ہونے کے باوجود ہم پر ان لوگوں نے حملہ کیا۔ ہم پر بیز بال کے بدلے اور لوہے کی راڈ سے ہم دونوں میاں بیوی پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔یہ سب بھارتیہ جنتا پارٹی کی سازش کے چلتے ہم پر حملہ کیا گیا جس میں میرے چہرے پر چار ٹاکے آئے اور میری اہلیہ کو سر میں 30 ٹاکے لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Aziz Qureshi On Soft Hindutva عزیز قریشی کا پرینکا گاندھی پر طنز
انہوں نے پولیس محکمے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اتنی شدید چوٹیں لگنے کے بعد بھی ملزمان پر ہلکی پھلکی دفاعیں لگائی گئی تھی جب ان پر شدید اعتراض کیا گیا تو ملزمان پر دفعہ 328 کے تحت کیس درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا تھانے میں ایک شخص کے سر پر تین ٹاکے لگے تو پولیس نے ملزم پر 307 کی دفعہ لگائی گئی تھی لیکن وہی میری اہلیہ کو 30 ٹاکے آنے کے باوجود نارمل کیس درج کیا گیا۔