صوبے کے سابق وزیراعلی ڈگ وجے سنگھ اور بی جے پی میں سخت مخالفت شروع ہو گئی ہے۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ کشمیر ملک کا تاج ہے اگر کانگریس جموں کشمیر میں آرٹیکل لگانے کا گناہ کیا تھا اس کو ختم کرنے کا کام ہمارے وزیراعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے کیا ہے، ایک ملک میں دو قانون دو نشان برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کانگریس نے ایک بار پھر پاکستان کی زبان بولنا شروع کر دی کانگریس کے رہنما ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں آرٹیکل 370 پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ '370 کو بحال کر کے دوبارہ علیحدگی پسندوں کو فروغ دینگے 'کانگریس کا ہاتھ پاکستان کا ساتھ' یہ کانگریس کی ذہنیت ہے جو پاکستان کہتا ہے وہیں کانگریس کرتی ہے سونیا گاندھی اس کا جواب دیں'۔