ETV Bharat / state

Mallikarjun Kharge on BJP Corruption عوام پچاس فیصد کمیشن والی حکومت کو ضرور گرائے گی: ملکارجن کھڑگے - عوام پچاس فیصد کمیشن والی حکومت کو ضرور گرائے گی

کانگریس کے قومی صدر مدھیہ پردیش ضلع ساگر میں ہوئے جلسہ عام میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر گرجے، انہوں نے کہا کہ عوام ریاست کی 50 فیصد کمیشن والی حکومت کو گرائے گی۔ Mallikarjun Kharge visit to Madhya Pradesh

Mallikarjun Kharge visit to Madhya Pradesh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 2:23 PM IST

عوام پچاس فیصد کمیشن والی حکومت کو ضرور گرائے گی: ملکارجن کھڑگے

بھوپال: کانگریس کے قومی صدر ملکاراجن کھڑگے نہیں مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں پارٹی کی انتخابی مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں عوام نے 40 فیصد کمیشن والی حکومت گرا دی۔ اب مدھیہ پردیش کے لوگ یہاں 50 فیصد کمیشن والی حکومت کو بھی ہٹا دیں گے۔ کھڑگے کے ساتھ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کمل ناتھ نے بھی بندیل کھنڈ کے ساگر کے کجلی ون میدان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔ کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کے 18 سال کے دور حکومت میں مدھیہ پردیش گھوٹالوں کی وجہ سے بدنام ہوا۔ زمین سے آسمان اور دریا سے پہاڑ تک کو انہوں نے نہیں چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

انسانوں سے لے کر بھگوان تک سب کو دھوکہ دیا۔ کہیں فائلیں آگ میں جل رہی تھیں تو مہا کال میں طوفان نے ان کی چالوں کو بے نقاب کر دیا۔ ویاپم گھوٹالے کے بارے میں ملک کا ہر بچہ جانتا ہے۔ یہ اسکینڈل 2013 میں سامنے آیا تھا، جس کے نتیجے میں 40 سے زائد ملزمان، گواہوں اور تفتیش کاروں کی مشتبہ موت ہوئی تھی۔ اسے چھپانے کی کہانی اتنی جادوئی ہے کہ اگر اس پر فلم بنائی جائے تو خوب چلے گی۔ نرمدا میں غیر قانونی کان کنی، نیوٹریشن فوڈ گھوٹالہ، ڈمپر گھوٹالہ، پولیس بھرتی گھوٹالہ، نرسنگ کالج گھٹالہ، پٹواری بھرتی گھوٹالہ- مذہب کے نام پر بھی گھوٹالہ ہوا۔

اس موقع پر انہوں نے ریاست میں کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ضلع ساگر میں سنت روی داز مہاراج کے نام پر یونیورسٹی شروع کرنے کی بات کہی۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ ساگر میں سنت روی داس مہاراج کے مندر کے سنگ بنیاد پر انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے درج فہرست ذاتوں کو راغب کرنے کے لیے یہ کیا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو مرکز میں 9 سال اور ریاست میں 18 سال حکومت کرنے کے بعد انہیں سنت روی داس کی یاد نہ آتی۔ کھڑگے نے اعلان کیا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی۔

کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کا ضلع ساگر میں سنت روی داس مندر کی تعمیر کا مقصد صرف درج فہرست ذاتوں کے ووٹوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا کہ کانگریس کی ریاست جو حکومت آنے کے بعد بجلی پانی سڑک سب عوام کے لیے آسان کیا جائے گا۔ خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے، گیس سلنڈر 500 روپے اور ایسی کئی سہولیات فراہم کی جائے گی، وہیں کھڑگے نے مرکزی حکومت کو منی پور والے معاملے پر بھی گھیرا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.