لاک ڈاون کے سبب دیگر اضلاع میں پھنسے مزدور اور طلباء کو مفت سیوا بول کر بسوں میں بیٹھایا گیا، تاہم بعد میں ان سے دوگنا کرایہ وصول کیا گیا۔
لاک ڈاون کے بعد جو مزدور اور طلباء ریاست کے دیگر حصوں میں پھنس گئے تھے، چالیس دن بعد انتظامیہ نے خصوصی بسوں کے ذریعہ مسافرین کو ان کے آبائی وطن روانہ کرنے کی اجازت دی۔
جس کے بعد مسافر بسوں نے مہاجر مزدوروں اور طلبا کو مفت سیوا بول کر بیٹھا لیا لیکن راستہ میں ان سے دوگنا کرایہ وصول کیا جس کا ویڈیو بنا کر ایک مسافر نے وائرل کر دیا۔