کھرگون: کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران انہیں مدھیہ پردیش میں سڑکوں پر صرف گڈھے نظر آئے ہیں مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے بھانبھرڑ میں آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جے رام رمیش نے کہا کہ برہان پور، کھنڈوا اور اب مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں سڑکوں پر صرف گڈھے ہی دیکھنے کو ملے ہیں۔Bad Condition of Road in MP
انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا ساتویں ریاست مدھیہ پردیش میں داخل ہو گئی ہے، لیکن انہیں سابق چھ ریاستوں کے سفر میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان تقریباً 17 سال سے مدھیہ پردیش میں واشنگٹن جیسی سڑکیں ہونے کے بلند بانگ دعوے کر رہے ہیں، لیکن یہاں کی سڑکوں کو دیکھ کر انہیں خطرہ محسوس ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسٹر چوہان اپنے بقیہ دور میں سڑکوں کو بہتر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سڑکیں خراب ضرور ہیں، لیکن بھارت جوڑو یاترا کو یہاں اچھا رسپانس ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا دراصل کانگریس کے نظریہ پر یقین رکھنے والوں کے لیے لائف لائن کا کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے کانگریس تنظیم اور نوجوانوں میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن پر اس دورے کے اثرات الگ بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے تنظیم، اتحاد اور نظم و ضبط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور سینئر لیڈر سچن پائلٹ کے درمیان کشیدگی کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس تنظیم میں خوف یا آمریت کا ماحول نہیں ہے جہاں ہر لیڈر کو بولنے، لکھنے اور انٹرویو دینے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو پڑھے لکھے، توانا، مقبول اور کرشماتی سچن پائلٹ اور سینئر، تجربہ کار اور کئی عہدوں پر فائز اشوک گہلوت دونوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قیادت اس مسئلہ کو افراد کی بنیاد پر نہیں بلکہ تنظیم کو سب سے اوپر رکھتے ہوئے حل کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Congress On EWS اقتصادی طور پر کمزور طبقات کو ریزرویشن ملنا چاہئے، کانگریس
یواین آئی