ETV Bharat / state

Morena Road Accident مورینا سڑک حادثے میں ایک ہلاک، درجنوں زخمی - مورینا میں لوڈنگ گاڑی الٹ گئی

مدھیہ پردیش میں کیلارس سے مورینا کی جانب آرہی ایک لوڈنگ گاڑی الٹ گئی جس میں ایک شخص کی موت جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ loading vehicle Overturns in Madhya Pradesh

مورینا سڑک حادثے میں ایک ہلاک، درجنوں زخمی

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 11:46 AM IST

مورینا: ریاست مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کے جورا تھانہ علاقے میں ایک لوڈنگ گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی، جس سے گاڑی کے کلینر کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ لوڈنگ گاڑی میں سوار کل شام شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے کیلارس سے نورآباد جارہے تھے۔ اس کے بعد کیلارس اور جوڑہ کے درمیان گاڑی اپنا توازن کھو بیٹھی اور سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کی وجہ سے کلینر دلیپ گاڑی کے نیچے دب کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اور اس میں سوار خواتین سمیت ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جورا اور مورینا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔

وہیں مدھیہ پردیش میں ایک اور حادثہ پیش آیا جس میں نوجوانوں کی موت ہوئی۔ یہ حادثہ ریاست کے ہردا ضلع کے روپیپرتیا گاؤں میں اجنال ندی میں دو نوجوانوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ پولس ذرائع کے مطابق کل ہردا تھانہ علاقہ کے روپی پریتیہ گاؤں میں اجنال ندی میں نہانے گئے دو نوجوانوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت ہردا نگر کے درگیش (13) اور ارباز (12) کے طور پر کی گئی ہے۔ متوفی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہردا کے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Pratapgarh پرتاپ گڑھ میں موٹر سائیکلوں کی ٹکر میں دو کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.