ETV Bharat / state

Teacher's Role in Making Students's Future طلبہ کی تربیت میں امتیازی سلوک نہ کیا جائے

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر ایسوسی ایشن اور مدھیہ پردیش مائناریٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے اساتذہ کے لیے 'ان لائٹنگ ٹیچرز نرسنگ ٹیلنٹ، ٹرانسفارمنگ سوسائٹی' کے نام ایک روزہ تربیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اساتذہ کی تربیت میں امتیازی سلوک نہ ہو
اساتذہ کی تربیت میں امتیازی سلوک نہ ہو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 11:37 AM IST

Updated : Oct 14, 2023, 3:28 PM IST

طلبہ کی تربیت میں امتیازی سلوک نہ کیا جائے

اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر ایسوسییشن اور صوبائی مائناریٹی ٹیچر ایسوسی نے اقلیتی اساتذہ کے لیے تربیتی اجلاس منعقد کیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر آل انڈیا ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر شیخ عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے بہت کوششیں کی جا رہی ہیں مگر یہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے کہ اس میں اخلاق کی تعلیم کی کمی ہے تبھی کئی کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو شرمسار کرتے ہیں جس کے باعث اس کا منفی رد عمل بھی دیکھنے کو ملتے ہیں مگر ہر منفی واقعات کا جواب مثبت رویہ سے دینا چاہیے۔

تعلیمی میدان میں معیار اور اخلاقیت کو فروغ دینے کے لیے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر ایسوسی ایشن اور مدھیہ پردیش مائناریٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے اساتذہ کے لیے ایک روزہ تربیتی اجلاس صنعتی شہر اندور میں منعقد کیا جس کا عنوان تھا ان لائٹنگ ٹیچرز نرسنگ ٹیلنٹ، ٹرانسفارمنگ سوسائٹی جس میں مقامی ماہر تعلیم کے ساتھ ہی آل انڈیا ٹیچر ایسوسی ایشن کے قومی صدر شیخ عبدالرحیم نے خطاب کیا۔ جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے حصہ لیا۔ واضح رہےکہ کوئی بھی ملک ترقی کی جانب تب گامزن ہوتا ہے جب اس کا مستقبل یعنی آج کے طلبہ تعلیم یافتہ کے ساتھ ساتھ اخلاقی شعور سے وابستہ ہو کیونکہ مستقبل میں ان طلباء کو ہی ملک کی ذمہ داری سنبھالنا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھوپال میں آل انڈیا آئیڈل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی اہم میٹنگ

وہیں ٹیچر اشمہ پٹیل کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں اس تربیتی اجلاس کا حصہ بنی جس سے خود اعتمادی جو اب ہم ہمارے اداروں میں جا کر طلباء میں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے جس سے مستقبل میں طلبہ میں مثبت نتائج کا امکان ہے۔ صوبائی مائناریٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کے یعقوب میمن نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد تھا کہ معاشرے میں نوجوانوں کے درمیان جو بگاڑ پیدا ہو رہا ہے اس کو کس طرح صحیح راستے پر لایا جائے اور یہ بڑی ذمہ داری ہمارے اساتذہ کی ہے۔ اس لیے ان کے سامنے آنے والی مشکلات سے کس طرح ہموار ہونا ہے اور نوجوانوں کو کس طرح سے تربیت دینا ہے اس کے لیے تربیتی اجلاس منعقد ہوا تھا تاکہ ملک میں ایک بہتر معاشرے تیار ہو۔

خیال رہے کہ حکومت تعلیم کو فروغ دینے کے لیے سنجیدہ ہیں، وہ کوشش کر رہی ہے تعلیمی میدان میں روزگار کے ساتھ ہی اخلاقی شعور بھی پیدا ہو جس کو لے کر نئی تعلیمی پالیسی 2020 نافذ کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر تعلیمی میدان میں انقلاب برپا ہوا ہے۔ ان سب کے باوجود تعلیم یافتہ معاشرے میں اخلاقیت کی کمی دیکھنے کو ملتی ہے۔ گزشتہ دنوں ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں ایک ٹیچر اپنے طلبہ کے ساتھ امتیازی سلوک پیش کرتی ہوئی نظر آئی تھی جو ملک میں بھر میں موضوع بحث بن گیا تھا۔

Last Updated : Oct 14, 2023, 3:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.