ہائی کورٹ کے جج سنجے یادو اور جج وی کے سریواستو کی دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران یہ بات کہی۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ او بی سی کے لئے ریزرویشن پہلے کی طرح 14 فیصد رہے گی۔ اس ریزرویشن کو گذشتہ سال 14 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کردیا گیا تھا۔ بہت سے لوگوں نے حکومت کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ او بی سی کے ریزرویشن کو 14 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کرنا جائز نہیں ہے۔
درخواست گزاروں نے عرض کیا کہ شیڈول کاسٹ ، قبائل اور او بی سی کے لئے ریزرویشن کا کُل ملاکر 50 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اگر او بی سی کو ریزرویشن 27 فیصد کردیا جائے تو یہ 50 فیصد سے زیادہ ہوجائے گا۔
ہائی کورٹ نے پہلے ہی عبوری حکم میں حکومتی حکم پر روک لگا رکھی تھی۔ عدالت نے آج اس التوا کو جاری رکھنے کا حکم دیا۔