ETV Bharat / state

Kamal Nath on BJP اب بی جے پی، اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کرے گی، کمل ناتھ - مورینا نیوز

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ وہیں کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت مل رہی ہے۔ اسی درمیان مدھیہ پردیش کانگریس پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعلی کمل ناتھ بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید تنقید کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 13, 2023, 1:44 PM IST

Updated : May 13, 2023, 2:03 PM IST

اب بی جے پی امیدواروں کی خرید و فروخت کی کوشش کرے گی: کمل ناتھ

مورینا: ریاست کرناٹک میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، وہیں کانگریس پارٹی ابتدائی رجحانات سے ہی مسلسل آگے چل رہی ہے، وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی پیچھے ہے۔ کانگریس پارٹی کے کارکنان دہلی، کرناٹک سمیت دیگر ریاستوں میں جشن منارہے ہیں۔ اسی بیچ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تو طے ہے کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی۔ وہیں کمل ناتھ نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اب دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر نو منتخب اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ ایسا ہی ہے کیا ہے جس کی شروعات انہوں نے مدھیہ پردیش سے کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سودے کی شروعات ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ آج مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ مورینا کے دورے پر ہیں جہاں وہ آج جورا میں وشال کسان سبھا سے خطاب کریں گے کمل ناتھ نے وہاں ایک پروگرام سے خطاب بھی کیا وہیں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کمل ناتھ نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی حکومت بننا تو طیے ہے لیکن بی جے پی خروید و فروخت کی کوشش ضرور کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 10 مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے 224 سیٹوں پر پولنگ ہوئی تھی آج کرناٹک انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے۔ کانگریس پارٹی کرناٹک میں واضح اکثریت حاصل کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Election 2023 Result سیاسی پارٹیاں حکمت عملی بنانے میں مصروف، کانگریس نے بنگلور میں ہوٹل بُک کیا

Last Updated : May 13, 2023, 2:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.