بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما جیوتی رادیتہ سندھیا نے مدھیہ پردیش کے صعنتی شہر اندور میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضا فہ ہو نے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
سندھیا نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا ڈاٹا اندور سے جو سامنے آرہے ہیں وہ تشویشناک ہیں۔ میری اندور کے عوام سے اپیل ہے کی وہ لاک ڈاؤن کا مکمل احتیاط کریں۔
تمام افراد اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔ اس سے حکومت کو اس وباء سے لڑنے میں مدد ملے گی ۔
اندور کے لوگوں نے ہمیشہ نازک وقت میں اہم رول ادا کرتے ہوئے ایک مثال قائم کی ہے۔ ہم سب مل کراس کورونا وائرس کو شکست دے کر رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ہسپتال، ہیلتھ سینٹر کے ملازمین کو شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو مشکل حالات میں بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔