ETV Bharat / state

Anti Conversion Law تبدیلی مذہب قانون معاملے پر مدھیہ پردیش حکومت سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی - MP Freedom of Religion Act

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم میں ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ایم پی فریڈم آف ریلیجن ایکٹ (ایم پی ایف آر اے) کے سیکشن 10 کے تحت ان بالغوں کے خلاف مقدمہ نہ چلائے جو اپنی مرضی سے شادی کرتے ہیں۔ Anti Conversion Law in Madhya Pradesh

MP Govt to Move SC on Anti Conversion Law
تبدیلی مذہب قانون معاملے
author img

By

Published : Nov 20, 2022, 3:27 PM IST

جبل پور: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم میں ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ایم پی فریڈم آف ریلیجن ایکٹ (ایم پی ایف آر اے) کے سیکشن 10 کے تحت ان بالغوں کے خلاف مقدمہ نہ چلائے جو اپنی مرضی سے شادی کرتے ہیں۔ اس لیے مدھیہ پردیش حکومت ضلع مجسٹریٹ کو بتائے بغیر شادی کرنے والے بین المذاہب جوڑوں کے خلاف مقدمہ چلانے سے روکنے کے ہائی کورٹ کے عبوری حکم کو چیلنج کرنے کے لیے سُپریم کورٹ میں جانے والی ہے۔ اس تعلق سے تبدیلی مذہب مخالف قانون معاملے میں مدھیہ پردیش حکومت بین المذاہب جوڑوں کو دی گئی کارروائی سے عبوری ریلیف کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ MP Freedom of Religion Act

جسٹس سوجوئے پال اور پی سی گپتا کی ڈویژن بینچ نے 14 نومبر کو مشاہدہ کیا کہ سیکشن 10 جو (مذہبی) تبدیلی کے خواہشمند شہری کے لیے ضلع مجسٹریٹ کو اس سلسلے میں (پہلے) مطلع کرنے کا پابند بناتا ہے، 'ہماری رائے میں اس عدالت کے مذکورہ بالا فیصلے غیر آئینی ہیں۔

ایڈوکیٹ جنرل پرشانت سنگھ نے کؓر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ 'ریاستی حکومت ہائی کورٹ کے عبوری حکم کو چیلنج کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں جانے جا رہی ہے، جو اسے ایم پی فریڈم آف ریلیجن ایکٹ بالغوں کے سیکشن 10 کے تحت مقدمہ چلانے سے روکتا ہے جو اپنی مرضی سے اپنی شادی کرتے ہیں۔' ایم پی فریڈم آف ریلیجن ایکٹ MPFRA غلط بیانی، رغبت، طاقت کے استعمال کی دھمکی، غیر ضروری اثر و رسوخ، زبردستی، شادی یا کسی اور دھوکہ دہی کے ذریعے تبدیلی کو منع کرتا ہے۔ پرشانت سنگھ نے کہا کہ 'ہم جلد ہی معزز سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرنے جا رہے ہیں۔

ہائی کورٹ کی عبوری ہدایت MPFRA 2021 کی دفعات کو چیلنج کرنے والی سات درخواستوں کے ایک گروپ پر آئی ہئ جس میں درخواست گزاروں نے ریاست کو ایکٹ کے تحت کسی پر مقدمہ چلانے سے روکنے کے لیے عبوری ریلیف کی مانگ کی۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو درخواستوں پر اپنا پیرا وار جواب داخل کرنے کے لیے تین ہفتوں کا وقت دیا تھا اور کہا کہ درخواست گزار اس کے بعد 21 دنوں کے اندر جواب داخل کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.