کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلی کملناتھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی قبائلیوں کی پارٹی ہے، جبکہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) صرف سرمایہ داروں کی ہی پارٹی ہے۔
کملناتھ نے آج ضلع علی راجپور کے بھابرا میں پارٹی کے امیدوار مہیش پٹیل کی حمایت میں منعقدہ ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس قبائلیوں کی پارٹی ہے جبکہ بی جے پی صرف سرمایہ داروں کی پارٹی ہے۔ انہوں نے سابقہ کانگریس حکومت کی حصولیابیوں کو گناتے ہوئے بتایا کہ ہم نے کسانوں کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بونس دیا۔ زراعت کے شعبہ میں انقلاب لانے کی شروعات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے علی راجپور ضلع کے 31ہزار کسانوں کا قرضہ معاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت 100روپے میں 100یونٹ بجلی دیتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت صرف پیسہ دیکر خرید و فروخت کرسکتی ہے پر مجھے اعتماد ہے کہ آپ کانگریس پارٹی کا ساتھ دیں گے اور کانگریس کے امیدوار مہیش پٹیل کو جیتا کر اسمبلی بھجییں گے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی کانتی لال بھوریا نے کہاکہ کانگریس قبائلیو کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا ساتھ دیجئیے اور آئندہ 30اکتوبر کو کانگریس کو ووٹ دیکر مہیش پٹیل کو کامیاب بنائیں۔
یو این آئی