ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اور کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما دگ وجے سنگھ نے سی اے اے اور این آر سی سے متعلق دہلی میں تشدد کے الزامات کے خلاف عمر خالد کے حق میں ٹوئٹ کیا۔
دگ وجے سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ' اسٹینڈ وتھ عمر خالد کیمپین' اور اسکی حمایت کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ انہوں نے عمر خالد کو گاندھی کے نظریات کا حامل قرار دیا۔
بتادیں کہ عمر خالد کو کچھ دن قبل دہلی پولیس کی خصوصی سیل کی ٹیم نے دہلی تشدد کی تحقیقات میں گرفتار کیا ہے، جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اب اس معاملے میں سیاست بھی شروع ہوچکی ہے۔
عمر خالد کی حمایت میں سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے مدھیہ پردیش کیڈر کے آئی اے ایس ہرش مندر کے خیالات کا حوالہ دیا ہے۔
اس دوران انہوں نے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ ہرش مندر مدھیہ پردیش کیڈر کے ایک بہت ہی فرض شناس اور ایماندار آئی اے ایس آفیسر رہے ہیں، میں ان کو گزشتہ 35-40 سالوں سے جانتا ہوں، اگر وہ عمر خالد کے حق میں ہیں، تو میں ان کے ساتھ ہوں ، گاندھی کے ماننے والے کبھی بھی متشدد نہیں ہوسکتے ہیں۔