ETV Bharat / state

ڈینگو کے خلاف مہم چلائیں گے عارف مسعود - سڑکوں پر ڈینگو کے خلاف مہم

ڈینگو کے بڑھتے ہوئے معاملے پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ سنجیدہ نہیں ہے۔ ہم سڑکوں پر ڈینگو کے خلاف مہم چلائیں گے۔

ڈینگو کے خلاف مہم چلائیں گے عارف مسعود
ڈینگو کے خلاف مہم چلائیں گے عارف مسعود
author img

By

Published : Sep 26, 2021, 7:43 PM IST

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ڈینگو کے بڑھتے ہوئے معاملے پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ سنجیدہ نہیں ہے جبکہ ہم سڑکوں پر ڈینگو کے خلاف مہم چلائیں گے۔

ڈینگو کے خلاف مہم چلائیں گے عارف مسعود

انہوں نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ وہ 30 ستمبر تک اس سلسلہ میں خصوصی مہم چلائیں گے جس میں کانگریس کارکنان اور مقامی افراد بڑی تعداد میں شامل رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران صاف صفائی، جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ اور ڈینگو سے بچنے کی تدابیر بتائی جائے گی۔ اس دوران لوگوں کو بیدار کیا جائےگا اور بیماری سے لڑنے کے طریقے بھی بتائے جائیں گے۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ حکومت سنگین بیماریوں کے لیے پوری طرح سے سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آنے والے بیان میں سچائی کم ہی ہوتی ہے۔ دارالحکومت میں علاقوں اور محلوں کے نام بدلنے کے اعلان کو انہوں نے بے بنیادی کاروائی بتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان گلاب آدھی رات کو کلنگاپٹنم-گوپال پور سے ٹکرائے گا

عارف مسعود نے شہر کی خراب سڑکوں کو لے کر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں شہر کے گڈھے بھی کئی منزلہ ہو جائیں گے۔ رکن اسمبلی علی عارف مسعود نے سڑکوں کی اس حالت کو حکومت کی ناکامی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں جب عوام حکومت سے سوال کرے گی تو ان کے پاس جواب دینے کے لیے کچھ نہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.