ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ضلع انتظامیہ اور مذہبی رہنماؤں کے مابین منعقدہ اجلاس میں عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ایک پھر سے مذہبی مقامات پر پانچ لوگوں سے زائد جمع نہیں ہوں گے۔
بھوپال انتظامیہ اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان ہوئی میٹنگ کے بعد شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے بھوپال کی عوام سے اپیل کی ہے کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کس طرح سے بھوپال میں اور ریاست میں کورونا انفیکشن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
اس لیے ابھی بھی تمام مذہبی مقامات پر اب پانچ لوگوں سے زائد نہیں جائیں گے اور پہلے جس طرح سے مسجدوں میں گھروں سے وضو کرکے آیا جاتا تھا اسی طرح سے آنا ہوگا۔
مسجدوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا، مسجد میں جانماز نہ بچھائیں، بلکہ ماسک لگائیں اور اور پہلے جیسے ہر چیز کے پابند رہیں اور اللہ سے دعا کریں دنیا سے کورونا وائرس جیسی وبا کو ختم کردیں۔
شہر قاضی نے کہا ہمیں شریعت کے مطابق احکامات پر چل کر سبھی قانون پر عمل کرنا ہے۔
وہیں میٹنگ میں یہ بھی طے کیا گیا کہ آنے والے تمام تہوار بھی سادگی کے ساتھ منائے جائیں گے، چاہے وہ کسی بھی مذہب کے ہوں۔
بتایا جارہا ہے اس وبا کے پیش نظر 'گنیش اتسو' میں پنڈال نہیں لگائے جائیں گے وہی 'محرم' میں تعزیہ بھی نہیں نکالے جائے گے۔