ETV Bharat / state

ویاپم گھوٹالا: نمرتا قتل کیس بند کرنے کی عدالت سے سی بی آئی کی اپیل - cbi's report

سرخیوں میں رہنے والے مدھیہ پردیش کے ویاپم گھوٹالہ کی انکوائری میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔

MBBS student linked to Vyapam committed suicide: CBI to court
ویاپم گھوٹالا: نمرتا قتل کیس بند کرنے عدالت سے سی بی آئی کی اپیل
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 12:22 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:42 AM IST

سی بی آئی نے خصوصی عدالت سے ایم بی بی ایس کی طالبہ نمرتا ڈامور کی موت کے کیس کو بند کرنے کی گذارش کی ہے جبکہ اس معاملہ کو ویاپم گھوٹا لے سے جوڑکر دیکھا جارہا تھا اور اندور میڈیکل کالج کی طالبہ نمرتا ڈامور کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔

سی بی آئی نے اس معاملہ میں ازسرنو تفتیش کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

خصوصی پبلک پراسیکیوٹر رنجن شرما کے توسط سے سی بی آئی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے اس کیس کی حتمی خصوصی جوڈیشنل مجسٹریٹ ویجندر سنگھ راوت کے سامنے پیش کی اور عدالت سے کیس بند کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ كائتھا تھانہ علاقے کے بھیروپورہ ریلوے ٹریک پر 7 جنوری 2012 کو نمرتا کی لاش مشتبہ حالات میں ملی تھی۔ پولیس نے پہلے اس معاملے میں قتل کا معاملہ درج کیا تھا اور محض 11 مہینے بعد پولیس نے اس معاملہ کو خودکشی قرار دیا تھا اور کیس بند کردیا گیا تھا۔ نمرتا اندور کے ایم جی ایم میڈیکل کالج کی طالبہ تھی اور یہ شک تھا کہ اس نے وياپم میں داخلہ کرانے والے گروہ کی مدد سے میڈیکل کالج میں داخلہ لیا تھا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.