ETV Bharat / state

اے ایم یو صد سالہ تقریب کے موقع پر کل ہند سیمینار

مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے صد سالہ موقع پر بھوپال شہر میں 9 جنوری کو کل ہند سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے، جس میں ملک کے دانشور اور اسکالر شرکت کریں گے۔

maulana barkatullah education society held a seminar on amu centenary celebration
اے ایم یو صدر سالہ تقریب کے موقع پر نو جنوری کو کل ہند سیمینار
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 7:10 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قیام کو 100 برس مکمل ہو چکے ہیں، پورے ملک میں جشن صد سالہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسے سلسلے میں آج بھوپال میں مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور سرسید احمد خان کی خدمات پر اور مسلم علی گڑھ یونیورسٹی کے بھوپال شہر سے تعلق پر ایک سیمینار کا انعقاد مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں مولانا برکت اللہ ایجوکیشن سوسائٹی کے بانی صدر حاجی محمد ہارون نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور نوابین بھوپال کا گہرا تعلق رہا ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ علی گڑھ یونیورسٹی کا نام لیا جائے اور بھوپال شہر کو اس میں جوڑا نہ جائے۔

حاجی ہارون نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام سے لے کر آج تک یونیورسٹی کے لیے بھوپال شہر کی خدمات کو بھی بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

چنگاری ٹرسٹ گیس متاثرین بچوں کی اس طرح کر رہا ہے مدد

انہوں نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعمیر میں بھوپال نوابین اور پیغامات کا اہم کردار رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم 9 جنوری کو مولانا برکت اللہ ایجوکیشن سوسائٹی کے کیمپس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے صد سالہ کے موقع پر کل ہند سمینار کا انعقاد کر رہے ہیں، جس میں ملک کے مشہور دانشور اور اسکالرز شرکت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.