لال گڑھ جاٹن تھانہ پولس نے بتایا کہ کل دیر رات اطلاع ملی کہ بدھروالی کے نزدیک ایک شخص ریلوے ٹرین کے نزدیک زخمی حالت میں پڑا ہے۔ اس شخص کو فوراً ہی شری گنگا نگر کے ضلع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا، جہاں بعد میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
آج صبح مرنے والے شخص کی شناخت پنجاب کے سرحدی ابوہر ڈویژن کے گاؤں اچڑکی کے رہنے والے لال چند کمہار (60) کے طور پر ہوئی ہے۔
لال چند کے بیٹے راجندر نے بتایا کہ ان کے والد کل شام شری گنگا نگر کے نزدیک بنوالی گاؤں اپنے بھائی کے یہاں گئے تھے۔ بنوالی سے وہ ٹرین سے سادل شہر جارہے تھے کہ بدھروالی کے نزدیک چلتی ٹرین سے گر جانے کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔
ٹرین سے گرنے کی وجہ سے بزرگ کی موت - man death due to falling off train in Sri Ganganagar
راجستھان میں شری گنگا نگر۔ہنومان گڑھ ریل سیکشن پر بدھروالی گاؤں کے نزدیک کل رات ایک شخص کی ٹرین سے گرنے سے موت ہوگئی۔