ETV Bharat / state

Calligraphy Classes مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے کیلی گرافی کلاسز کے لئے داخلوں کا آغاز - ریاست مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے کیلی گرافی کی کلاسز کے لئے داخلے شروع کر دیے، اکیڈمی کے مطابق کیلی گرافی میں مسلم طبقہ سے زیادہ دوسرے مذاہب کے لوگ دلچسپی لے رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے کیلی گرافی کی کلاسز کے لئے داخلے شروع کر دیے

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 7:50 PM IST

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے کیلی گرافی کی کلاسز کے لئے داخلے شروع کر دیے

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام کیلی گرافی کی کلاسز کے لئے داخلے شروع کر دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ اردو اکیڈمی میں کیلیگرافی کی جو کلاسز چلائی جارہی ہیں وہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ذریعے منعقد کی جائے گیں۔ انہوں نے کہا ہم نے کیلی گرافی میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لئے داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔ کیلیگرافی کلاسز میں داخلوں کےلیے کچھ قواعد مقرر کئے گئے ہیں۔ امیدوار کی عمر 15 سے 35 سال ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ میٹرک پاس ہونا چاہیے یا پھر ادیب یا عامل کی ڈگری کے حامل ہونا چاہئے۔

وہیں داخلے کے لئے آخری تاریخ 26 جون مقرر کی گئی ہے۔ کیلی گرافی کلاسز میں داخلہ لینے کے خواہشمند امیدوار مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی بھوپال کے دفتر فارم جمع کرسکتے ہیں۔ وہیں کیلی گرافی میں ریاست مدھیہ پردیش میں لوگ کس طرح کی دلچسپی لے رہے ہیں؟ اس سوال پر اردو اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کئی طرح کے ڈپلومہ کورسز چلارہی ہے جنہیں کافی اچھا رسپانس مل رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اردو اکیڈمی میں چلائی جارہی ان کلاسز میں مسلم طبقے سے زیادہ دیگر طبقات کے لوگ داخلہ لے کر ان چیزوں کو سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ہمارے ذریعے چلائے جا رہے ان کورسز سے 60 فیصد غیرمسلم طبقہ فائدہ اٹھا رہا ہے جو کہ ایک خوش آئین بات ہے۔ وہی اگر کیلیگرافی کی بات کی جائے تو یہ بہت ہی اچھا اور بہترین فن ہے۔ کیلی گرافی میں لوگ زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Kanha National Park کانہا نیشنل پارک میں تین روزہ انٹرنیشنل وائلڈ لائف کانفرنس

اس کورس میں سب سے زیادہ خواتین داخلہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی سے کیلی گرافی سے اپنے کورس مکمل کرچکے ہیں وہ نمایاں کام کر رہے ہیں اور لگاتار گرافی نمائش میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.