برگی تھانہ کے انچارج آر ڈی دویویدی نے بتایا کہ گزشتہ رات سڑک کے کنارے ٹرک ڈرائیور اور کلینر پنکچر ٹائر بدل رہے تھے۔
نزدیک ہی نریندر عرف رانو راجپوت (21) منگیلا کا رہنے والا اپنی موٹر سائکل لیے کھڑا تھا۔تبھی اترپردیش کے باندہ سے ناگپور جانے والی ایک بس کے ڈرائیور نے لاپرواہی سے بس چلاتے ہوئے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔
اس حادثے میں بس بے قابو ہوگئی اور بس کی زد میں بائک سوار آگیا جس کے بعد بس پلٹ گئی۔
اس حادثے میں بائک سوار سمیت بس میں سوار مانسی تیواری(18)،کرشنا پرتاپ (61)کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی۔
بس میں سوار تین خواتین سمیت ایک درج مسافر اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔