ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: بی جے پی اور کانگریس میں لفظی جنگ

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے درمیان دارالحکومت بھوپال میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس نے کسان فصل بیمہ اسکیم کو لے کر سیاست شروع کردی ہے۔

بی جے پی اور کانگریس میں لفظی جنگ
بی جے پی اور کانگریس میں لفظی جنگ
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 8:17 PM IST

وزیراعلی شیوراج سنگھ نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ 19-2018 میں خریف اور ربیع کی فصل کا جو پریمیم جمع کرنا تھا وہ جمع نہیں کیا گیا اس سے مدھیہ پردیش کے کسان فصل بیمہ اسکیم سے ملنے والے فائدے محروم ہوگئے ہیں۔

بی جے پی اور کانگریس میں لفظی جنگ، ویڈیو

شیوراج سنگھ نے کہا کہ 'فصل بیمہ کسانوں کا حق ہے اور یہ انہیں ملنا چاہیے جسے ہم جلد سے جلد دیں گے ۔

وہیں کانگریس کا کہنا ہے کہ شیوراج سنگھ نے اقتدار میں آتے ہی جھوٹ بولنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ کسان فصل بیمہ اسکیم کی قسط جو نہیں بھری گئی ہے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے وقت کی بقایا ہے نہ کہ کانگریس کے وقت کی۔

کانگریس ترجمان کا کہنا ہے کہ 'اس طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی دوسری اسکیموں میں بھی کئی خامیاں تھی جسے کانگریس کی 14 مہینے کی حکومت نے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.