بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی کے بھوپال پہنچنے پر گورنر منگو بھائی پٹیل کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔ چوہان نے بھوپال ہوائی اڈے پر ایئر کارگو ٹرمینل پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر وشنودت شرما، وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا، طبی تعلیم کے وزیر وشواس سارنگ، بھوپال کی میئر مالتی رائے، ضلع پنچایت صدر رام کنور گرجر، چیف سکریٹری اقبال سنگھ بینس اور کلکٹر اویناش لاوانیہ نے بھی ان کا استقبال کیا۔
سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر جاری ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی مدھیہ پردیش کی سرزمین پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کی آمد مدھیہ پردیش کی قسمت کے طلوع ہونے کی طرح ہے۔ آج وہ مدھیہ پردیش کو بھوپال سے دہلی تک جانے والی وندے بھارت ٹرین کا ایک اور تحفہ دینے جا رہے ہیں۔ اس سے بھوپال سے دہلی پہنچنے میں کم وقت لگے گا۔
چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ایک شاندار، خوشحال اور مضبوط نئے ہندوستان کی تعمیر کررہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کی سرزمین پر ہم جو ترقیاتی کام ہم کر پا رہے ہیں ان میں وزیر اعظم کا آشیرواد ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے۔ مدھیہ پردیش پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وزیر اعظم مودی کی بھوپال کے لال پریڈ گراؤنڈ ہیلی پیڈ پر آمد پر شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے وزیر بھوپیندر سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔ ڈویژنل کمشنر بھوپال مل سنگھ بھیڈیا، ایڈیشنل پولیس کمشنر بھوپال سچن اتلکر نے بھی خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم مودی جوائنٹ کمانڈرز کانفرنس-2023 میں شرکت کے لیے ہیلی پیڈ سے کشاباؤ ٹھاکرے ہال کے لیے روانہ ہوئے۔
یو این آئی