ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: کورونا کے مدنظر الرٹ جاری

مدھیہ پردیش میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بھوپال کے ضلع کلکٹر نے معاشرتی فاصلہ رکھنے اور ماسک لگانے کی ہدایت دی ہے۔ وہیں، وزیر داخلہ نے ریاست کی سرحد کو سیل کرنے کا اعلان جاری کیا ہے ۔

مدھیہ پردیش:کورونا کے مدنظر الرٹ جاری
مدھیہ پردیش:کورونا کے مدنظر الرٹ جاری
author img

By

Published : Feb 25, 2021, 4:46 PM IST

مدھیہ پردیش میں روزانہ کورونا معاملوں کے تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کی وجہ سے ریاست میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بھوپال میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں ہورہے اضافے کے مدنظر ضلع کلکٹر بھوپال نے لوگوں سے معاشرتی فاصلہ کا خیال رکھنے اور ماسک لگانے جیسے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

کلکٹر نے مزید کہا کہ جب تک سبھی لوگوں کو کورونا ویکسین نہیں لگ جاتی تب تک خطرہ ٹلا نہیں ہے ۔اس لئے تمام طرح کا احتیاط برتنا بہت ضروری ہے ۔وہیں آج ہوئی کرائسس میٹنگ میں بھی یہ طے کیا گیا ہے کہ معاشرتی فاصلہ اور ماسک لگانے کی بیداری مہم چلائی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ جو لوگ ان باتوں کا خیال نہیں رکھ رہے ہیں ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مدھیہ پردیش: کورونا کے مدنظر الرٹ جاری

وہیں ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کی ریاست مدھیہ پردیش کے 12 اضلاع کی سرحدوں پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور سبھی سرحدوں پر تھرمل اسکریننگ اور معائنہ کیا جا رہا ہے ۔وزیر داخلہ نے رات کو نافذ کیے گئے لاک ڈاوٴن پر کہا کہ جمعہ کو ہونے والی کرائسس میٹنگ میں فیصلہ لیا جائے گا کہ سرحدوں اور جہاں زیادہ مریض پائے جا رہے ہیں، جس میں اندور اور بھوپال شامل ہیں، وہاں رات کا کرفیو کب سے کب تک نافذ کیا جائے گا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.