لاک ڈاؤن میں انتظامیہ کی جانب سے رعایت دی گئی ہے۔ وہیں شدید گرمی میں اندور کے نوجوانوں نے ہائی وے پر پانی کا اسٹال لگایا ہے اور راہگیروں کو ٹھنڈا پانی پلا رہے ہیں۔
اندور میں سماجی خدمات انجام دینے والے ایک رضاکار سید منظر قادری نے بتایا کہ کسی کوبھی کھانے کی ضرورت ہوتی ہے، وہ ہم سے رابطہ کرتے ہیں ہم فورا انہیں کھانا پہنچادیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شدید گرمی کی وجہ سے ہم نے ہائی وے پر پانی کا اسٹال لگایا ہے، اور ضرورت مندوں میں ٹھنڈا پانی اور ضروری اشیاء فراہم کررہے ہیں۔ہم سینیٹائز اور پانی کی بوتل کار میں رکھ کر پورے شہر میں جس کسی کو بھی ضرورت ہوتی ہے ان میں تقسیم کرتے ہیں، ساتھ ی احتیاط کے طور پر سینیٹائزر اور سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی پورا خیال رکھ رہے ہیں۔