ETV Bharat / state

ستنا میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بھائیوں سمیت تین افراد کی موت

اکشے کمار (24) مویشی چرانے گیا تھا۔ اس دوران وہ تیز بارش سے بچنے کے لئے ایک درخت کے نیچے کھڑا ہوگیا، جہاں بجلی گرنے سے اس کی موت ہوگئی۔'

ستنا میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بھائیوں سمیت تین افراد کی موت
ستنا میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بھائیوں سمیت تین افراد کی موت
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 10:15 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں آج شام آسمانی بجلی گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں موٹرسائیکل سوار دو بھائیوں سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 'پہلا واقعہ تھانہ امڈارہ علاقہ کے گاؤں بڈھانگر کا ہے، جہاں اکشے کمار (24) آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا۔ وہ مویشی چرانے گیا تھا۔ اس دوران وہ تیز بارش سے بچنے کے لئے ایک درخت کے نیچے کھڑا ہوگیا، جہاں بجلی گرنے سے اس کی موت ہوگئی۔'

وہیں دوسرا واقعہ ضلع کے نادن تھانہ علاقہ کا ہے، جہاں دوبہی نامی گاؤں میں موٹرسائیکل پر جارہے دو بھائی آسمانی بجلی کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ رجنیش پانڈے (24) اپنے ماموں زاد بھائی پرنس (12) کے ساتھ جارہے تھے کہ تب ہی آسمانی بجلی گر گئی جس سے دونوں کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.