ETV Bharat / state

مودی جی ضد اور انا کو چھوڑیں: دگ وجے سنگھ - کسان تنظیمیں اور ان کے حامی

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ایک ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ مودی جی اپنی ضد اور انا چھوڑیں اور زرعی قوانین کو واپس لیں، ورنہ کسانوں کی تحریک میں مزید اضافہ ہوگا۔

Leave Modi ji stubborn and ego: Digvijay Singh
مودی جی ضد اور انا کو چھوڑیں: دگ وجے سنگھ
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 7:44 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ویڈیو کے ذریعے کسانوں کی طرف سے منگل کے روز بھارت بند کی حمایت کی ہے۔

مودی جی ضد اور انا کو چھوڑیں: دگ وجے سنگھ

مرکزی حکومت کی جانب سے جب سے نئے زرعی قوانین کی تشکیل ہوئی ہے تب سے ہی ملک کی کسان تنظیموں نے مخالفت بھی شروع کر دی تھی، اول تو انہوں نے ریل روکو تحریک چلائی تھی اور اب چلو دلی کا تحریک کا انعقاد کیا ہے۔

گزشتہ 12 روز سے کسان تنظیمیں اور ان کے حامی دہلی کی سرحدوں پر زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں، انتظامیہ انہیں دہلی میں داخل نہیں ہونے دے رہا، اس دوران کسان تنظیموں کی حکومت کے ساتھ بات چیت کے کئی دور بھی ہوئے، مگر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ اب کسان تنظیموں نے منگل کے روز بھارت بند کا کال دیا ہے جس کی حمایت سیاسی پارٹیاں بھی کر رہی ہیں۔

اس دوران مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ایک ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ مودی جی اپنی ضد اور انا چھوڑیں اور زرعی قوانین کو واپس لیں، ورنہ کسانوں کی تحریک میں مزید اضافہ ہوگا۔

ساتھ ہی انہوں نے عام عوام سے گزارش کی ہے کہ جو کسان آپ لوگوں کے لئے غذا کے بندوبست کرتے ہیں آج ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے لہذا میری آپ تمام انصاف پسند لوگوں سے گزارش ہے کہ منگل کے روز کسان تنظیموں کے بھارت بند کی حمایت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.