ETV Bharat / state

Ladli Behna Housing Scheme in MP مدھیہ پردیش میں لاڈلی بہنا رہائش اسکیم کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 2:02 PM IST

Updated : Sep 26, 2023, 3:33 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر اعلانات کا دور جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے لاڈلی بہنا آواس یوجنا کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے خود پہلے استفادہ کنندہ کی درخواست بھری۔ Madhya Pradesh Chief Minister Shivraj Singh Chouhan

مدھیہ پردیش میں لاڈلی بہنا رہائش اسکیم کا آغاز

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے خواتین کو مفت رہائش کے ساتھ ماہانہ رقم اور 450 روپے میں ایل پی جی سلنڈر کی شکل میں ایک اور تحفہ دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے دارالحکومت بھوپال کے کشاہ بھاؤ ٹھاکرے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروگرام میں وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا رہائش اسکیم کا آغاز کیا۔ پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے لاڈلی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ممتا نامی خاتون کی آن لائن درخواست خود بھر کر اس اسکیم کا آغاز کیا۔ اسے ریاستی سطح کے پروگرام کو تمام ضلع، ضلع اور گرام پنچایت ہیڈ کوارٹر پر براہ راست نشر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ لاڈلی رہائش اسکیم بنائی ہیں، تاکہ جن لوگوں کے پاس مکان نہیں ہے اور وہ کسی بھی ہاؤسنگ اسکیم میں اہل نہیں ہیں۔ انہیں بھی مستقل مکان کا فائدہ مل سکے۔ لاڈلی رہائش اسکیم کے تحت ایسے خاندان اہل ہو گئے جنہیں کسی سرکاری اسکیم کے تحت مکانات نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ میری بہنوں میں سے کوئی بھی خستہ حال جھونپڑی میں نہ رہے۔ ہر گاؤں میں مستقل گھر بنانے کے لیے فارم بھرے جائیں گے۔ اس اسکیم میں وہ خاندان جو مختلف ہاؤسنگ اسکیموں میں رہائش کی سہولیات کا فائدہ حاصل کرنے سے محروم رہ گئے تھے، ان کو گھر ملیں گے۔

اس اسکیم سے ریاست کے 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد مستفید ہوں گے۔ ریاستی حکومت نے اسکیم کے استفادہ کنندگان کے انتخاب کے سلسلہ میں ہدایت جاری کی ہیں۔ درخواست فارم مستفید ہونے والوں سے ستمبر سے شروع ہو کر 15 اکتوبر 2023 تک وصول کی جائے گی۔ واضح رہے کہ جلد ہی ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو جائے گا۔ اور ممکن ہے کہ دسمبر 2023 یا جنوری 2024 میں ریاست میں اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں۔ اسی کے مدنظر ساری سیاسی پارٹیاں عوام کے سامنے اپنے اعلانات کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 26, 2023, 3:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.