ماکھن لال چترودی یونیورسٹی بھوپال کے نئے وائس چانسلر کےطور پرپروفیسر کے جی سریش کو نامزد کیا گیا ہے۔
پروفیسر کے جی سریش کو میدان صحافت میں کافی تجربہ ہے۔ انہوں نے اس میدان میں گراونڈ رپورٹنگ سے آغاز کیا۔ اس کے بعد بھارت کی معروف خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہے۔
بہترین کارکردگی نے دوردرشن میں پولیٹیکل ایڈیٹر کے عہدے پر فائز کیا۔
اس کے بعد آئی آئی ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل بنائے گئے.
ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد اتراکھنڈ کے پٹرولیم اینڈ اینرجی اسٹیڈیز یونیورسٹی میں ڈین کے عہدے پر فرائض کو انجام دیا.
اب مدھیہ پردیش حکومت نے انہیں جرنلزم میدان کی معروف ماکھن لال چترودی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدے کے لیے منتخب کیا ہے.
پروفیسر سریش کو چار برس کے لیے مذکورہ یونیورسٹی کے لیےوائس چانسلر کے عہدہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جس کی منظوری مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شوراج سنگھ چوہان نے دی۔