فرانس میں پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی اور بیان کی حمایت کرنے والے فرانسیسی صدر سے اندور کا مسلم طبقہ سخت ناراض ہے۔ مسلم طبقہ کے ذمہ دار کمشنر دفتر پہنچے اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے اور مسلم طبقہ اس کی پرزور مخالفت کرتا ہے۔ ہم اقوام متحدہ اور صدر جمہوریہ کے ذریعے فرانس کے صدر کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی شان میں گستاخی مسلم طبقہ کبھی برداشت نہیں کرے گا ہم اس کی پرزور مخالفت کرتے ہیں۔