دوارکا پوری تھانہ علاقے میں سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جب خاندانی تنازعہ میں شوہر نے اپنی تین سالہ بیٹی کے سامنے بیوی اور ساس کو چاقو مار کر قتل کردیا۔
واقعے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق دوارکا پوری میں رہنے والی نیتو کے شوہر سندیپ سونی کو ان کے کردار پر شبہ تھا اسی کے باعث آپس میں تنازعہ ہوتا رہتا تھا۔ جس سے ناراض ہوکر نیتو اپنے گھر رہنے چلی گئی تھی۔
سندیپ اپنے سسرال جاکر بیوی سے جھگڑا کرنے لگا، جب ساس بیچ میں آئی تو اس نے طیش میں آکر اپنی تین سالہ بیٹی کے سامنے ہی ان پر بھی قاتلانہ حملہ کیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔