ETV Bharat / state

چمبل کی آبی سطح بڑھنے سے نصف درجن گاؤں سیلاب کی زد میں

author img

By

Published : Aug 17, 2019, 3:24 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:18 AM IST

ریاست راجستھان کے کوٹہ بیراج سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا کے نصف درجن گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں۔

چمبل کی آبی سطح بڑھنے سے نصف درجن گاؤں سیلاب کی زد میں

سیلاب کی زد میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے، وہیں تقریبا ایک درجن گاؤں کو چمبل میں آبی سطح میں اضافہ کے سبب ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کوٹہ بیراج سے تین لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے مرینا میں چمبل ندی خطرے کے نشان سے دو میٹر اوپر بہہ رہی ہے، جس کی وجہ سے مرینا اور امبا تحصیل کے نصف درجن گاؤں ٹاپو میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے راحت اور امدادی ٹیمیں مصروف عمل ہے۔ لوگوں کوکشتی اور ٹيوب کے سہارے انہیں محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے کوٹہ بیراج سے زیادہ پانی چھوڑے جانے کے امکان کے پیش نظر ایک درجن سے زیادہ گاؤں میں ہائی الرٹ اور 89 گاؤں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں مرینا میں بھی گزشتہ دو دنوں سے رک رک کر ہو نے والی بارش کا دور اب بھی جاری ہے۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 7:18 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.