کرناٹک: کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا کو مڈا زمین معاملے میں ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس معاملے میں گورنر کے خلاف ان کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ہے۔ ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ درخواست میں بیان کردہ حقائق کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ یہ کہتے ہوئے ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔
دراصل یہ معاملہ 3.14 ایکڑ زمین کے ایک ٹکڑے سے متعلق ہے، جو سدارامیا کی بیوی پاروتی کے نام پر ہے۔ بی جے پی اس معاملے کو لے کر وزیراعلی اور ان کی حکومت پر مسلسل حملہ کر رہی ہے اور وزیراعلی سدارامیا پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
Setback for Karnataka CM Siddaramiah, HC dismisses plea challenging Governor's sanction for prosecution in MUDA case
— ANI Digital (@ani_digital) September 24, 2024
Read @ANI Story | https://t.co/pWsF7yHS0Y#Karnataka #MUDA #Siddaramaiah pic.twitter.com/6Alt15NnLh
قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت نے سدارامیا کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری طرف سدارامیا اب تک ان تمام الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے گورنر کے فیصلے کو بھی غیر آئینی قرار دیا۔ اس کے بعد انہوں نے گورنر کے فیصلے کو قانونی چیلنج دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔ سدارامیا نے کہا تھا کہ گورنر حکومت کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں اور انہیں ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔