ETV Bharat / state

اتنی سیٹیں دیجئے کہ کوئی بھی حکومت نہ چُرا سکے: پرینکا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 11:23 AM IST

Updated : Nov 17, 2023, 11:30 AM IST

مدھیہ پردیش کی 230 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے اشاروں اشاروں میں مدھیہ پردیش کے عوام کو جیوترا ادتیہ سندھیا کے ذریعہ بی جے پی کا دامن تھامنے اور بی جے پی کے ذریعہ اقتدار ہتھیانے کا واقعہ یاد دلایا۔ پرینکا گاندھی نے اس بار عوام سے زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کانگریس کو جیت دلانے کی اپیل کی ہے۔ Rahul Priyanka and Kharge appeal

Rahul Priyanka and Kharge appeal for votes

بھوپال: مدھیہ پردیش کی 230 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ایسے میں کانگریس نے زیر اقتدار بی جے پی پر بڑا اور سنگین الزام لگایا ہے۔ ریاستی کانگریس کے صدر اور چھندواڑہ سے پارٹی کے امیدوار، کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ، "بی جے پی پولیس، پیسے اور انتظامیہ کے ذریعے کوششیں کر رہی ہے۔ ان کے پاس بس اتنا ہی بچا ہے... کل، انہوں نے سارا دن شراب اور پیسہ تقسیم کیا۔ لوگوں نے مجھے ویڈیو بھیجا ہے۔ ویڈیو بنائی اور مجھے ویڈیو کال پر دکھایا کہ کیا ہو رہا ہے... میں یہ بات ریکارڈ پر کہہ رہا ہوں کہ مورینا ایس پی بی جے پی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

  • #WATCH | Bhopal: State Congress president and party's candidate from Chhindwara, Kamal Nath says, "BJP is making efforts through police, money and administration. All they are left with is this...Yesterday, they distributed liquor and money the entire day. People have sent me… pic.twitter.com/QSEa1vKDol

    — ANI (@ANI) November 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ووٹنگ کے دن مدھیہ پردیش کے عوام سے اپیل کی ہے کہ کانگریس پارٹی کو مکمل مینڈیٹ چاہئے اور عوام کانگریس کو اتنی سیٹیں دیں کہ کوئی بھی حکومت چُرا نہ سکے۔ پرینکا گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کیا ’’آج الیکشن ہے اور مجھے یقین ہے کہ مدھیہ پردیش کے لوگ گھپلوں، چکنی چپڑی جھوٹی باتیں، لوگوں کو آپس میں لڑانے کی سازشوں اور کرسی کو جائیداد سمجھنے کی ذہنیت کو سخت سبق سکھائیں گے۔ عوام ہمیں بے پناہ محبت اور تعاون دے رہی ہے، لیکن آپ کی محبت کے اندازا سادہ اکثریت سے نہیں لگے گا۔ ہماری حکومت کو ایک مضبوط اور مکمل مینڈیٹ چاہئے، جس کی آہٹ خود آپ کے پیار اور جوش سے ہی مل رہی ہے۔ اپنے ذہن کے طوفان کو آج ووٹوں میں تبدیل کردیجئے۔ ہمیں اتنی سیٹیں جیت کر اسمبلی میں بھیجیں کہ کوئی ہماری ، آپ کی حکومت چوری کرنے یا اغوا کرنے کا خواب بھی نہ دیکھ سکے۔ مجھے پتہ ہے ، آپ میں یہ طاقت ہے۔

  • आज चुनाव है और मुझे पूरा यकीन है कि मध्य प्रदेश की जनता घोटालों, चिकनी-चुपड़ी-झूठी बातों, लोगों को आपस में ही लड़ा देने की साजिशों और कुर्सी को जागीर समझने वाली मानसिकता को करारा सबक सिखायेगी।

    जनता हमें असीम स्नेह और समर्थन दे रही है। उसे इस बात की तसल्ली है कि अठारह सालों का…

    — Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) November 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دوسری جانب، کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے ووٹروں، خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جوش و خروش سے ووٹ ڈالیں اور کانگریس کو اکثریت تک پہنچا ئیں۔ کھڑگے نے کہا ’’مدھیہ پردیش کے ساڑھے آٹھ کروڑ لوگ آج جیتیں گے کیونکہ وہ تبدیلی کے لیے متحد ہیں۔ ہم پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تبدیلی کی اس تحریک میں جوش و خروش سے حصہ لیں اور ووٹ دیں۔ روزگار کی نئی جہتیں آپ کے منتظر ہیں اور آپ ریاست کے بھرتی گھپلوں سے آزادی حاصل کریں گے۔ ہماری ماؤں اور بہنوں کا قیمتی ووٹ خواتین کے لیے معاشی تحفظ کی ایک سائیکل بنائے گا، جو انہیں خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرے گا۔

  • मध्य प्रदेश के साढ़े आठ करोड़ लोग आज जीतेंगे, क्योंकि वे परिवर्तन के लिए एकजुट हैं।

    हमारा पहली बार वोट डालने वाले युवाओं से आग्रह है कि वे इस बदलाव के आंदोलन में बढ़-चढ़ कर हिस्सा लेकर, मतदान अवश्य करें।

    रोज़गार के नए आयाम आपका इंतज़ार कर रहें हैं और आप प्रदेश के भर्ती…

    — Mallikarjun Kharge (@kharge) November 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کسانوں، دلتوں اور قبائلیوں سے کہا ’ہمارے کسان، کھیت مزدور بھائیوں اور بہنوں کو ان کی فصلوں کی بہتر قیمت ملے گی اور ان کے ایک ووٹ سے ان کا قرض معاف ہوگا۔ ہمارے دلت، قبائلی اور پسماندہ طبقات کے لوگ روزمرہ کے مظالم سے نجات پائیں گے اور انصاف کے نظام میں ترقی کے مضبوط شراکت دار بنیں گے۔ کانگریس صدر نے کہا ’’آپ کے ایک ووٹ کی طاقت طلبا کو مالی امداد، صحت اور پینے کے پانی کا حق اور علاج کے لیے مفت انشورنس جیسی اہم سماجی تحفظ فراہم کر سکتی ہے … تو بڑھایئے ہاتھ ووٹنگ کے بٹن پر اور اپنے جمہوری حقوق کو بھرپور طریقے سے استعمال کیجئے۔ مدھیہ پردیش کی جیت ہوگی، بہتر بنے گا اپنا دیش۔

  • मध्य प्रदेश और छत्तीसगढ़ में कांग्रेस का तूफान आ रहा है - भारी बहुमत के साथ!

    घरों से निकल कर, आज करें बड़ी संख्या में मतदान - और, चुनें गरीबों, किसानों, महिलाओं और युवाओं के भरोसे वाली कांग्रेस की सरकार। pic.twitter.com/8cdohuutOl

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:ووٹ ذات اور مذہب کی بات کرنے سے نہیں بلکہ کام کرنے سے حاصل ہوتے ہیں: پرینکا گاندھی
وہیں، راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ، ’’ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کا طوفان آ رہا ہے۔ بھاری اکثریت کے ساتھ۔ اپنے گھروں سے باہر نکل کر، آج بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں، اور منتخب کریں غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کے بھروسہ والی کانگریس کی حکومت۔
(یو این آئی)

Last Updated : Nov 17, 2023, 11:30 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.