مورینہ:مدھیہ پردیش کی مرینہ میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے 4 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی وجہ سے مکان منہدم ہوگیا جس سے متعدد لوگوں کی ملبے میں دبا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔Four Person Killed In Madhya Pradesh Cracker Factory
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بنمور قصبہ کے جیت پور روڈ پر بھورا سرپنچ کے گھر میں پیش آیا جہاں جمیل خان کرایہ پر رہ رہا تھا۔ جمیل خان نے دیوالی پر بڑی تعداد میں گھر کے اندر پٹاخے رکھے تھے۔ دھماکہ کیسے ہوا تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ دھماکہ اس قدر تیز ہوا کہ کچھ ہی دیر میں مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس حد تک جمیل خان کی اہلیہ اور ان کے دو بچوں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Rupee Vs Dollar معیشت تباہ کرنے والے روپے کی گرتی قدر پر منہ کیوں نہیں کھولتے، لالو
پولیس نے مزید کہاکہ اس حادثے میں دو بچوں، ایک خاتون سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں خاتون انو خان، اس کی دو بیٹیاں رینو (8)، شیتل (12)، پپو میوی اور دیگر ایک جو گوالیار میں علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ اس واقعہ میں تقریباً نصف درجن لوگ شدید زخمی ہیں، جنہیں علاج کے لیے گوالیار کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں 2015 میں بھی جھابوا کے بیٹلاودھ میں ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 73 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔Four Person Killed In Madhya Pradesh Cracker Factory