ETV Bharat / state

زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک - زہریلی شراب

بھلوارہ کے علاقے منڈل گڑھ میں واقع سرن کے کھیڑا گاؤں میں زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ اسی دوران پانچ دیگر افراد کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں بھلوارا کے مہاتما گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

4 people die due to poisonous liquor drinking, 5 in critical condition
زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 9:38 AM IST

بھرت پور میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے سات افراد کی موت کے بعد اب بھلوارہ میں بھی زہریلی شراب نے تباہی مچا دی ہے۔

بھلوارہ کے علاقے سرن کے کھیڈا گاؤں میں زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سمیت چار افراد کی موت ہوگئی۔ پانچ دیگر افراد کی حالت بھی نازک ہے۔

سبھی کو بھلوارہ کے مہاتما گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دیہاتیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس انتظامیہ میں ہلچل ہے۔ منڈل گڑھ پولیس اسٹیشن علاقے کے ساتھ ساتھ اس طرح کی شراب کو ضلع بھر میں بلا روک ٹوک فروخت کیا جارہا ہے۔

زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے

واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلعی کلکٹر شیو پرساد ایم نکاٹی ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس وکاس شرما بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ تھانہ افسر کو بھی سخت ترین کارروائی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس وکاس شرما نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شراب مافیاؤں کی روک تھام کے لئے خصوصی آپریشن شروع کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسی دوران بی جے پی کے علاقائی ممبر اسمبلی گوپال کھنڈیل وال بھی جائے واقعہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.