ETV Bharat / state

آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے پانچ افراد کی موت

مدھیہ پردیش میں طوفانی بارش اور تیز ہوا نے اس طرح قہر برپا کیا کہ کئی گھروں کے چھپر اڑ گئے جبکہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے پانچ افراد کی دردناک موت ہوگئی۔

انوپ پور
انوپ پور
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 9:13 AM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور کے متعدد گاؤں میں بجلی گرنے کے سبب بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کی خبر ہے۔ طوفانی بارش کے ساتھ ساتھ ہوا کی رفتار بھی اتنی تیز تھی کہ گاؤں کے بڑے بڑے درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ گرام پنچایت کدم ٹولا میں پیش آیا، جہاں پرمیلا مہرا نامی خاتون اپنے گھر کے آنگن میں کھڑی ہوئی تھی اسی دوران اچانک آسمانی بجلی گرنے سے وہ اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔

دوسرا واقعہ ضلع کے دیوری گرام پنچایت کے بڑی موہری گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک ہی جگہ پر کھڑے تین افراد بجلی کی زد میں آگئے، جس میں سے دو افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ تیسرے شخص کی اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی موت واقع ہوگئی۔

تیسرا واقعہ بھی بڑی موہری گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں کھیت میں کھاد ڈال رہے ایک کسان پر بجلی گری اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعات کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور پنچنامہ تیار کرکے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاشوں کو ان کے اہلخانہ کے حوالے کردیا۔

وہیں اس علاقے میں ہوئے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے ضلع افسران نے احکامات جاری کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں مانسون کا اغاز ہوچکا ہے اس لیے عوام کو چاہیے کہ بارش اور طوفان کیسے حالات میں وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.