ETV Bharat / state

PM Modi on First Time Voters پہلی بار کے ووٹر خوش قسمت، انہوں نے کانگریس کی غلط حکمرانی نہیں دیکھی، مودی

وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار ووٹ دینے والوں نے اس وقت کا امن و امان کا خراب نظام اور اندھیرے دیہات نہیں دیکھے۔ وہ ماحول نہیں دیکھا جو نوجوان ووٹروں کے والدین اور دادا دادی نے دیکھا ہے۔

مودی
مودی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 7:09 PM IST

Updated : Sep 25, 2023, 7:29 PM IST

بھوپال: آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کا آغاز کرنے آئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ریاست کے پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوان ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کیونکہ انہوں نے کانگریس کی غلط حکمرانی نہیں دیکھی۔

مسٹر مودی آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل یہاں منعقدہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کے مہاکمبھ سے خطاب کرنے آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کانگریس کو سخت نشانہ بنایا۔

ریاست میں گزشتہ دو اسمبلی انتخابات سے پہلے پارٹی اس قسم کے کارکن مہاکمبھ کا انعقادکرتی آرہی ہے۔ آج کی اس بڑی تقریب میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما، پارٹی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینر اور مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، جیوترادتیہ سندھیا، پرہلاد پٹیل، فگن سنگھ کلستے، پارٹی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگیہ اور ریاست کے کئی وزیر موجود تھے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ 20 سالوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔جو نوجوان پہلی بار ووٹ دے رہے ہیں،انہوں نے صرف بی جے پی کا راج دیکھا ہے۔ وہ خوش قسمت ہیں کیونکہ انہوں نے کانگریس کی غلط حکمرانی نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکمرانی سیاست، بدانتظامی اور کروڑوں کی بدعنوانی کی خصوصیت تھی۔ آزادی کے بعد کانگریس نے طویل عرصے تک حکومت کی، لیکن پارٹی نے وسائل سے مالا مال مدھیہ پردیش کو بیمار کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار ووٹ دینے والوں نے اس وقت کا امن و امان کا خراب نظام اور اندھیرے دیہات نہیں دیکھے۔ وہ ماحول نہیں دیکھا جو نوجوان ووٹروں کے والدین اور دادا دادی نے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والا الیکشن مدھیہ پردیش کے لیے بہت اہم ہیں۔ اتنے اہم وقت میں اگر خاندانی کانگریس کو موقع مل گیاتو یہاں کا بڑا نقصان ہوگا۔ کانگریس ایک بار پھر مدھیہ پردیش کو بیمار کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی نے وندے بھارت ایکسپریس کی نو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی

وزیر اعظم نے کہا کہ جب کانگریس کو مدھیہ پردیش سے ملحق راجستھان اور مہاراشٹر میں موقع ملا، تو پارٹی وہاں صرف تباہی لائی۔ ایسے میں مدھیہ پردیش کے سنہرے مستقبل کو اس بربادی سے بچانا ہے۔

وزیر اعظم نے بی جے پی کے لاکھوں کارکنوں سے بھی اپیل کی اور کہا کہ پارٹی کو ہر بوتھ پر جیتنا ہے اور ہر شخص کو کانگریس کے راج کی حقیقت بتانا ہے۔

یو این آئی۔

Last Updated : Sep 25, 2023, 7:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.