ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر جموں شاہراہ پر قائم رامبن اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی، عوام پریشان

رامبن اسپتال میں ڈاکٹروں اور انفراسٹرکچر کی کمی کے سبب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، لوگوں کا حکومت سے اصلاح کا مطالبہ۔

a
رام بن اسپتال میں ڈاکٹروں اور انفراسٹرکچر کی کمی (Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2024, 12:55 PM IST

رام بن اسپتال میں ڈاکٹروں اور انفراسٹرکچر کی کمی (Video: ETV Bharat)

رام بن: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس اہم اسپتال میں بی گریڈ چائلڈ اسپیشلسٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ، جنرل سرجن، فزیشن، آنکھوں کے سرجن اور ریڈیالوجسٹ جیسے کلیدی عہدے خالی ہیں، جس کے باعث مریضوں کو لازمی علاج کے لیے اکثر سرینگر یا جموں کے بڑے اسپتالوں میں ریفر کیا جاتا ہے۔

اسپتال کی عمارت بھی ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے جس کے سبب جنرل وارڈ میں بیڈز کی کمی ہے، جس سے مریضوں کو مناسب جگہ فراہم نہیں ہو پاتی۔ اسپتال انتظامیہ کو اس ناکافی انفراسٹرکچر اور عملے کی کمی کے باعث طبی خدمات میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ علاقے کے نمائندوں اور مقامی قیادت نے جموں و کشمیر حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے۔

مقامی باشندوں نے رام بن کو ایک میڈیکل کالج فراہم کیے جانے کی بھی اپیل کی ہے تاکہ مقامی عوام کو معیاری اور فوری طبی سہولیات میسر ہو سکیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ اسپتال نہ صرف رام بن بلکہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے ہزاروں مسافرین کے لیے بھی ایک اہم طبی سہارا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زچہ بچہ اسپتال میں عملہ کی کمی، خواتین نے کیا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.