ETV Bharat / entertainment

پاکستان کے مفتی قوی راکھی ساونت سے شادی کیلئے تیار ہیں، لیکن ایک شرط پر۔۔۔ - RAKHI SAWANT MARRIAGE

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا پاکستان کی بہو بننے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر آرہا ہے۔

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 4, 2025, 7:46 AM IST

حیدرآباد: بھارتی اداکار راکھی ساونت جنھوں نے حال ہی میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے وہ کسی پاکستانی سے نکاح کرنے کی خواہشمند ہیں۔ حال ہی میں راکھی ساونت نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی اداکار دودی خان سے نکاح کرنے جا رہی ہیں۔ تاہم دودی خان نے راکھی ساونت سے شادی سے انکار کر دیا۔

پاکستانی اداکار دودی خان کے انکار کے بعد مفتی قوی نے شادی کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔

مفتی قوی سے ایک پوڈکاسٹ میں پوڈکاسٹر نے پوچھا کہ، راکھی ساونت کسی پاکستانی مولوی سے شادی کرنا چاہتی ہیں،کیا آپ ان سے شادی کریں گے؟

اس پر مفتی قوی نے ہاں میں جواب دیا، لیکن راکھی ساونت سے ایک سوال کیا کہ کہیں وہ کسی کے نکاح میں تو نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ مفتی قوی نے راکھی ساونت سے نکاح کے لیے ایک اور شرط رکھ دی۔ انھوں نے کہا کہ، وہ راکھی ساونت سے شادی کریں گے، اگر میری والدہ مجھے اس کی اجازت دیں گی۔

مفتی قوی نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ، وہ اپنی والدہ کی اجازت کے بغیر شادی نہیں کر سکتے کیونکہ ان کی والدہ نے حکم دیا ہے کہ جو بھی نکاح کرنا ہے ان سے پوچھ کر کرنا ہے اور کسی کو اپنے نکاح کی تعداد نہیں بتانی ہے۔

اپنی نجی زندگی کو لے کر راکھی ساونت تنازعات سے گھری رہتی ہیں، انھوں نے چند روز قبل پاکستان میں شادی کا اعلان کیا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا سے بات چیت میں راکھی ساونت نے کہا تھاکہ پاکستان دورے کے دوران انھیں شادی کے کئی پرپوزل ملے۔ راکھی ساونت نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی اداکار دودی خان سے نکاح کرنے جا رہی ہیں اور خود اداکار نے انھیں پرپوز کیا ہے۔

حالانکہ بعد میں دودی خان نے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ انھوں نے راکھی ساونت کو ایک اچھی خاتون قرار دیا اور پرپوز کرنے کا اعتراف بھی کیا لیکن کہا کہ، میرا یہ پروپوزل لوگوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ مجھے بہت سارے پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئی ہیں اور جو میں برداشت نہیں کرسکتا۔

اپنے بیان میں دودی خان نے راکھی ساونت کو ایک اچھی دوست قرار دیتے ہوئے ان کی شادی پاکستانی سے کرانے کا وعدہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.