ETV Bharat / state

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024: ناگپور میں ایک کروڑ 35 لاکھ بے نامی نقدی رقم ضبط

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات 2024 کے پیش نظر انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ اسی بیچ ناگپور میں پولیس نے بے نامی نقدی ضبط کی ہے۔

ناگپور میں ایک کروڑ 35 لاکھ بے نامی نقدی رقم ضبط
ناگپور میں ایک کروڑ 35 لاکھ بے نامی نقدی رقم ضبط (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2024, 12:52 PM IST

ناگپور: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے پیش نظر پولیس انتظامیہ الرٹ ہے۔ انتخابات میں کسی قسم کی بے ضابطگی نہ ہو اور انتخابی ضابطہ اخلاق کو یقینی بنایا جا سکے، اس کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس دوران پولیس نے ناگپور میں بے نامی نقدی ضبط کی ہے۔ یہ رقم کس نے اور کس مقصد کے لیے بھیجی، اس کی جانچ کی جا رہی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اسمبلی انتخابات کے دوران پولیس کی جانب سے مشکوک گاڑیوں کی سخت جانچ جاری ہے۔ بدھ کی رات پولیس نے ایک ٹو ویلر سے جا رہے ایک شخص کو مشکوک پایا اور اس کی تلاشی لی۔ اس سے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ نقدی لے جانے والے شخص کا نام شبیر خان حاجی ناصر خان ہے جس کی عمر 27 سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر: فرضی الیکشن اہلکار بن کر لٹیروں نے تاجر سے 25 لاکھ روپے سے زیادہ لوٹ لیے

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص بھاری رقم لے کر جا رہا ہے۔ اسے پکڑنے کے بعد اس کے پاس سے نقدی برآمد ہوئی۔ اس شخص سے پوچھ گچھ کرنے پر پولیس کو اس رقم کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد پولس نے پوری رقم ضبط کر لیا اور الیکشن کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ مہاراشٹر میں 20 نومبر کو انتخابات ہیں اور ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہے۔ ریاست میں کل 288 اسمبلی سیٹیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.