سرینگر: سرینگر میں محکمہ موسمیات نے آج سے کشمیر کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ وادی میں گذشتہ ماہ خشک موسم کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں 75 فیصد سے زیادہ بارش کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 14 نومبر سے دو دن تک ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری ہوگی۔
اس دوران پہاڑی اور قومی شاہراہ 44، جو کشمیر اور ملک کے باقی حصوں کے درمیان کلیدی رابطہ ہے، جموں و کشمیر کے محکمہ ٹریفک کی ایک ایڈوائزری نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ جموں سری نگر NHW پر سفر کریں۔ رامبن اور بانہال کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراؤ کے حادثات سے بچنے کیلئے اس طرف کا رخ نہ کریں۔
مزید پڑھیں: کشمیر کا تاریخی ورثہ - مغل روڈ اور علی آباد سرائے
گزشتہ روز کے تازہ مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کی وجہ سے وادی کشمیر کے میدان علاقوں میں ہلکی بارش جب کہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری سے خشکی کا طویل دورانیہ ختم ہوا۔ گزشتہ کل سہ پہر کے بعد وادی کے میدانی علاقوں میں پہلے بوندا باندی اور پھر ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو رات دیر تک جار رہا ہے۔ ادھر پیر گلی میں رات دیر گئے تک تازہ برفباری کا سلسہ جاری رہا جس کے نتیجے میں وہاں 4 انچ سے زائد برفباری جمع ہوئی تھی۔