ETV Bharat / state

First Haj Flight from Indore اندور سے عازمین حج کی پہلی پرواز نے اڑان بھری - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور سے 137 عازمین حج سفر بیت اللہ کے لیے روانہ ہوئے۔

First Haj Flight from Indore
First Haj Flight from Indore
author img

By

Published : Jun 5, 2023, 2:03 PM IST

اندور سے عازمین حج کی پہلی پرواز نے اڑان بھری

اندور: ملک بھر سے سفر بیت اللہ کے لیے عازمین حج کی روانگی شروع ہوگئی ہے۔ اس سال ملک سے تقریباً پونے دو لاکھ حجاج اکرام حج کی ادائیگی کریں گے۔ مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور سے آج 137 عازمین حج کو لے کر پہلی پرواز روانہ ہوئی۔ جن کے استقبال کے لیے رشتے دار عزیز واقارب عازمین کے ساتھ ہیں۔ اندور شہر قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی اور کئی بھارتی سیاسی رہنما بھی یہاں عازمین سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ عازمین حج کے انتظام کے لیے اندور حج ہاؤس میں پہلے سے ہی تمام تیاریاں کر لی گئی تھیں۔ حجاج کرام کو حج ہاؤس سے بس کے ذریعے ایئرپورٹ لے جایا گیا۔
سفر بیت اللہ کی خواہش ہر مومن کی ہوتی ہے لیکن مہنگائی کے چلتے ہزاروں کا سفر لاکھوں میں پہنچ گیا ہے۔ جو ایک عام مسلمان کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔ اندور ضلع حج کمیٹی کے نو منتخب صدر راشد شیخ نے بتایا کہ پہلی فلائٹ 137 عازمین حج کو لے کر روانہ ہوئی۔ جس کا انتظام ہم نے پہلے ہی کر لیا تھا۔ اندور حج ہاؤس سے بسوں کے ذریعے عازمین حج کو ایئرپورٹ لے جایا گیا۔ جن کے استقبال کے لیے عازمین حج کے رشتہ دار اور شہر کی کئی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.