ریاست مدھیہ پردیش کی دیواس ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی کی میٹنگ میں کمل ناتھ حکومت میں وزیر تعلیم جیتو پٹواری اور دیواس سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ مہیندر سنگھ سولنکی کے درمیان زبردست بحث ہوئی۔
بتایا جارہا ہے کہ کانگریس ضلعی صدر منوج راجانی کے میٹنگ میں بیٹھنے پر دونوں میں تکرار ہوئی۔ اسی کے ساتھ ہی اس معاملے کے حوالے سے بھی سیاست شروع ہوگئی ہے۔
میٹنگ کے دوران وزیر جیتو پٹواری نے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سے اجلاس سے باہر نکلنے کے لئے بات کی۔ اس پر رکن پارلیمنٹ سولنکی نے کہا کہ آپ اٹھارہ لاکھ لوگوں کی توہین کررہے ہیں جنہوں نے مجھے رکن منتخب کیا ہے۔
اسی دوران وزیر جیتو پٹواری نے کہا کہ اس میٹنگ کے دوران بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نے ذاتی طور پر میری توہین کی ہے۔ ادھر کانگریس نے کلکٹر آفس کے باہر کالے جھنڈے دکھا کر بی جے پی کے ممبر اسمبلی کی مخالفت کی۔
بعدازاں پولیس نے کسی طرح ایم پی اور ایم ایل اے کی کار بحفاظت روانہ کی۔