ETV Bharat / state

'ٹریکٹر پریڈ تصادم کے لیے پولیس ذمہ دار' - کسانوں کے مشتعل مظاہرے

دگوجے سنگھ نے ٹریکٹر پریڈ میں ہوئے تصادم کو منصوبہ بند بتاتے ہوئے پولیس کو ہی تصادم کا جوابدہ بتایا اور کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں نے اپنا احتجاج پر امن طریقے سے کیا ہے۔

Digvijaya
دگ وجے سنگھ
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 10:01 AM IST

Updated : Jan 27, 2021, 2:54 PM IST

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگوجے سنگھ دیر رات دیواس پہنچے اور شہر کے بال گڑھ میں مرحوم یوگیش پٹیل مامو کو خراج عقیدت پیش کی۔ یہاں انہوں نے میڈیا سے کہا کہ دہلی میں کسانوں کے مشتعل مظاہرے کی ذمہ دار پولیس ہے۔

دگ وجے سنگھ

دگوجے سنگھ نے سوال پوچھا کہ 15 سرکاری ملازمین کو کسانوں کی یونین نے پکڑا جن کے آئی ڈی کارڈ نہیں تھے، یہ کون لوگ تھے؟ اس کی بات کیوں نہیں بتائی جا رہی ہے؟

انہوں نے کسانوں کی طرفداری کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا احتجاج پر امن طریقے سے چل رہا تھا۔ محض غازی پور میں پولیس نے روٹ تبدیل کیا تھا اور وہیں تصادم ہوا ہے اور ایک کسان کو گولی لگي ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد میں 86 پولیس اہلکار زخمی

دگوجے سنگھ نے اسے منصوبہ بند بتاتے ہوئے پولیس کو ہی تصادم کا جوابدہ بتایا اور کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں نے اپنا احتجاج پر امن طریقے سے کیا ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرعی قوانین کا مقصد محض بڑے بڑے تاجروں کو ایگریکلچر کاموڈٹی مارکیٹ میں اتارنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

Last Updated : Jan 27, 2021, 2:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.