ETV Bharat / state

اندور کے عوام کی خودسپردگی اور جوش وخروش قابل تعریف: شیوراج - اردو نیوز

شیوراج سنگھ چوہان سے آج اندور کے انچارج اور آبی وسائی کے وزیر تلسی سلاوت نے ملاقات کی اور انہیں اندور میں ہوئی تاریخی ٹیکہ کاری کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔

shivraj chouhan
shivraj chouhan
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 10:49 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اندور میں کل ہوئی تاریخی ٹیکہ کاری پر وہاں کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ اندور کے عوام کی خودسپردگی اور جوش و خروش قابل تعریف ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان سے آج یہاں اندور کے انچارج اور آبی وسائی کے وزیر تلسی سلاوت نے ملاقات کی اور انہیں اندور میں ہوئی تاریخی ٹیکہ کاری کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔ اس دوران وزیر اعلی نے اندور کے عوام کو تاریخی ویکسنیشن کے لیے مبارکباد اور نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ اندور کے عوام کی خودسپردگی اور جوش وخروش قابل تعریف ہے۔ پورے ملک میں صفائی ستھرائی میں نمبر ایک رہنے والا اندور آج ویکسنیشن میں بھی نمبر ایک ہو گیا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ کووڈ انفیکشن کے وقت وزیر مسٹر سلاوٹ مسلسل عوام کی خدمت میں مصروف رہے اور آفت کے وقت بہتر تال میل کے ساتھ اندور کو مشکل حالات سے باہر نکالنے میں اہم کردار کیا۔ اندور میں مہا ویکسنیشن میں ایک دن میں 2 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگوانے جیسا اہم کام ہوا ہے۔ آج پورے ملک کے لیے اندور نے مثال قائم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
ریوبکس کیوب کا ماہر ایمن کولی، جن کی تعریف سچن تندولکر نے بھی کی

مسٹر چوہان نے کہا کہ اندور کے سماجی خدمت گاروں، عوامی نمائندوں اراکین پارلیمان، اراکین اسمبلی، سابق اراکین اسمبلی، رضاکار تنظیموں، سب سے بڑھ کر طبی عملہ اور ضلع انتظامیہ کا کردار بھی اس حصولیابی میں اہم رہا ہے۔ ہمیں ابھی رکنا نہیں ہے جب تک ہم 18 پلس کے تمام لوگوں کو ویکسیین لگوا دیتے ہیں تب تک ایسے ہی کوشش جاری رہنی چاہئے۔

مسٹر چوہان نے مسٹر سلاوٹ سے وزارت میں ملاقات کی اور اندور کے عوام اور عوامی نمائندگان کی طرف سے ویکسین دستیاب کرانے کے لے شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ آگے اس سے بڑے ہدف کو مکمل کرنے لیے اندور کے عوام تیار ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.