ETV Bharat / state

اندور: کوڈ 19 کے 84 نئے معاملے، دو کی موت - مدھیہ پردیش میں کوروناواءرس

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پورنما گاڈریا نے کل تاخیر شب ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ اب تک کل ایک لاکھ چونتیس ہزار چھ سو چھیالس جانچ رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

اندور: کوڈ 19 کے 84 نئے معاملے
اندور: کوڈ 19 کے 84 نئے معاملے
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 12:22 PM IST

مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کووڈ۔ 19 کے 84 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7216 ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے اب 4992 مریضوں صحت یاب ہونے کے اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے، اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1914 ہے۔

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پورنما گاڈریا نے کل تاخیر شب ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ اب تک کل ایک لاکھ چونتیس ہزار چھ سو چھیالس جانچ رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ ان میں کل جانچ کئے گئے 889 نمونے بھی شامل ہیں۔ کل جانچ کئے گئے نمونوں میں 776 نیگیٹیو اور 84 پازیٹیو کی رپورٹ آئی ہے۔ ڈاکٹر گاڈریا نے بتایا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس سے دو افراد کی موت کے بعد، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 310 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا کے خلاف ویکسین کی تیاری پر بین الاقوامی سمپوزیم

راحت کی بات یہ ہے کہ کل 184 متاثریں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جاچکی ہے۔ اب تک 4992 مریض اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اب تک 5271 مشتبہ افراد کو ادارہ جاتی کوارنٹائن مراکز سے فارغ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.